کم آمدنی والے افراد کیلئے تین منزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے، جدید طرز کے فلیٹس 30 لاکھ روپے آسان اقساط پر دیئے جائیں گے، میاں محمودالرشید

لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب نے مدنی چوک پر سرکاری اراضی کو ہاﺅسنگ سکیم کیلئے مختص کردیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے ملتان میں منصوبے کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور تفصیلی بریفننگ لی۔ اس موقع پر تقریب …

لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب نے مدنی چوک پر سرکاری اراضی کو ہاﺅسنگ سکیم کیلئے مختص کردیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے ملتان میں منصوبے کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور تفصیلی بریفننگ لی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے، کم آمدنی والے افراد کیلئے تین منزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملتان میں ابتدائی طور پر جدید طرز کے فلیٹس کو 30 لاکھ مالیت میں آسان اقساط پر دیا جائے گا اور مدنی چوک پر 23 کنال سے زائد اراضی پر 384 فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ سکیم میں مسجد، چاردیواری، پارک اور جدید ہیلتھ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں برس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹیز کا اعلان کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ مظفرگڑھ روڈ پر بھی نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کا آغاز کیا جائے گا جہاں کم آمدنی والا ہر شہری اپنے گھر کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ لودھراں میں کم آمدنی والے لوگوں کیلئے سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 7 بڑے شہروں میں دو لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز ایک برس میں کردیا جائے گا۔ حکومت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کررہی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری اور ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر پھاٹا طاہر انصاری نے شرکاءکو ہاﺅسنگ سکیم پر بریفنگ دی۔