اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 851 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 4.7 فیصدکم ہے،
گزشتہ سال جولائی میں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 893 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، جون میں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے 860 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جوجولائی میں کم ہوکر851 ارب روپے ہوگئے۔
واضح رہے کہ بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر0.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔