اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 829 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 0.8 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 901 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراءمیں ماہانہ بنیادوں پر1.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ستمبرمیں کنزیومرفنانسنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 839 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جواکتوبرمیں کم ہوکر829 ارب روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ اکتوبرمیں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کامجموعی حجم 8100 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415336