راولپنڈی ۔ 21جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) کے حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بیڈوری سیکٹر کے مینسر گاؤں میں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ معصوم بچی اقرا شبیر شہید جبکہ اس کی ماں اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی …
کنٹرول لائن کے حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی شہید، دو افراد زخمی، پاک فوج نے موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 21جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) کے حاجی پور اور بیڈوری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بیڈوری سیکٹر کے مینسر گاؤں میں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ معصوم بچی اقرا شبیر شہید جبکہ اس کی ماں اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔








