اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہےکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں، تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر ر ہی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی جبکہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔