ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):کنگ فیصل پرائز کے 49 ویں ایڈیشن(2027) کی پانچ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل سلیکشن اینڈ ججنگ کمیٹیز کی طرف سےنامزدگیوں کو پرکھنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کنگ فیصل پرائز ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے کہا ہے کہ انعامات کے لئے پانچ کیٹگریز میں اسلامک سٹڈیز( جس …
کنگ فیصل پرائز 2027 کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر

مزید خبریں
ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):کنگ فیصل پرائز کے 49 ویں ایڈیشن(2027) کی پانچ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل سلیکشن اینڈ ججنگ کمیٹیز کی طرف سےنامزدگیوں کو پرکھنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کنگ فیصل پرائز ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے کہا ہے کہ انعامات کے لئے پانچ کیٹگریز میں اسلامک سٹڈیز( جس میں کنٹمپریری اپلائیڈ جیورسپروڈنشل سٹڈیز پر توجہ مرکوز کی گئی ہو)، عربی زبان و ادب (جس میں عربی زبان کی پروسیسنگ میں ادارہ جاتی مساعی پر توجہ مرکوز کی گئی ہو)، میڈیسن ( جس میں کلینیکل میڈیسن میں مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی گئی ہو) اور سائنس ( جس میں کیمسٹری پر توجہ مرکوز کی گئی ہو ) شامل ہیں۔ان کیٹگریز میں یونیورسٹیز، اداروں اور ریسرچ سینٹرز کی طرف سے نامزدگیوں کا اندراج کرایا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے بتایا کہ ’’ کنگ فیصل پرائز ان سروس ٹو اسلام‘‘ ان افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے موثر اقدامات اور پروگراموں کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کے لئے امتیازی سائنسی ، ذہنی، اور سماجی خدمات سرانجام دی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگیاں [email protected] پر ای میل کے ذریعے یا www.kingfaisalprize.org/nominations کے آفیشل پورٹل پرجمع کرائی جاسکتی ہیں جہاں اس حوالے سے مکمل رہنمائی اور اہلیت کا معیار دستیاب ہے۔ تقریباً پانچ عشرے قبل اپنے قیام سے لے کر اب تک کنگ فیصل پرائز 45 ممالک کی 308 شخصیات و اداروں کو دیا جا چکا ہے ۔ ہر کیٹگری کے ایوارڈ میں عربی خطاطی میں متعلقہ شخصیت ؍ادارے کے کام کے مختصر تعارف پر مشتمل سرٹیفیکیٹ ، 24 قیراط سونے کا 200 گرا م کا میڈل اور ساڑھے ساتھ لاکھ سعودی ریال کی نقد رقم شامل ہو تی ہے۔








