کوئٹہ، شانیہ خان اور عبدالشکور بطور ممبرزبلوچستان انفارمیشن کمیشن تعینات

114

کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے 2ممبران کو تین سال کیلئے تعینات کردیا۔

محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کے 22اکتوبر 2024 کو ہونے والے اجلاس کے مٹنس و معلومات تک رسائی کے قانون2024ء کے سیکشن 18(5)(6) کے تحت شانیہ خان اور عبدالشکور کو بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے ممبرز کے طور پر تعینات کردیا

،مذکورہ ممبرز کی تعیناتی 3سال کیلئے ہوگی ۔قانون کے مطابق دونوں کمشنرز کوئی بھی دوسرادفتر یا کسی پارٹی یا دوسرے تجارت سے تعیناتی کے 3سال کے عرصے تک منسلک نہیں رہ سکتے ۔