کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب پولیس موبائل وین کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو خالق شہید تھانہ کی موبائل کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب گشت پر تھی کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں پولیس کانسٹیبل نعمت اللہ ولد فضل محمد ،پولیس ڈرائیورعبدالقایر والد ظاہر شاہ اور دیگر 10 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیموں کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پرروانہ کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کوفوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ زخمی ہونے والے دیگر افراد میں محمد عیسی والد محمد شاہ ، عبدالحفیظ والد عبد المحمود، محمد قسیم والد جی محمد عیسی ،محمد حنین بچُہ،قدیر احمد ولد عبد الرحیم ،خلیل احمد ولد عبدالخالق،دین محمد ولد عبدالخالق ،حسنین،سیف اللہ ولد محمد شریف اور عبدالقاہر ولد فدا عبدالظاہرشامل ہیں ۔