کوئٹہ ، ولی تنگی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ہفتہ کو شہید کے آبائی علاقےکوٹ ادو میں ادا کردی گئی

120
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ کےعلاقےولی تنگی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ہفتہ کو شہید کے آبائی علاقےکوٹ ادو میں ادا کردی گئی،شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہاکہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔