کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل

128
Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

کراچی۔21جون (اے پی پی):کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں اپریٹ ہوئیں ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ہیں۔ 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے۔31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔ایئرعربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے۔سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہونے ۔ترجمان کے مطابق مین رن وے کے آپریشنل ہونے کے بعد (پی آئی اے) نےکوئٹہ سے جدہ؍مدینہ کے لیے کل 11 براہ راست پروازیں چلائیں۔