کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہنے کی اطلاع

75
qesco

کوئٹہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں

اس سلسلے میں 19دسمبرسے 21دسمبر تک (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان،مالک، جی او آر کالونی، جناح ٹاون، نواں کلی، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، برور ی روڈفیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف،ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خر و ٹ آباد، چشمہ، تکاتو، ادیان، واسا، عمر، داریم فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی،نیزاُسی روزانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، نیو پشتون آباد،شموزئی،بولان انڈسٹریل، راڈار، شاہنواز، ایف جی ایس، اولڈاورنیو میاں غنڈی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ،اولڈسیٹلائٹ ٹاون،انڈسٹریل، کرانی، نیو جان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو، بی ایم سی، دلدارکاریز، جڑسا، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی،

واسا فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی،علاوہ ازیں 19دسمبرکو (بروزمنگل) جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔