کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائی،سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی پر9دکانیں سیل،22 دکاندارگرفتار

97
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

کوئٹہ۔ 30 مارچ (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر نگرانی کوئٹہ شہر اور گردنواح میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 392 دکانوں کا دورہ کیا جس میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 9 دکانیں سیل، 50 دکانوں کے تھڑے اور جھونپڑیاں مسمار، 22 دکانداروں کو گرفتار اور 27 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 72 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئیں

اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) حافظ محمد طارق نے میونسپل کارپوریشن عملے کے ہمراہ سریاب روڈ اور مشرقی بائیپاس پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50 دکانوں کے تھڑے دکانوں کے سامنے جھومپڑیاں مسمار کر دیں جبکہڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) محمد سلطان ناصر نے سمنگلی نوحصار ائرپورٹ چوک اور خیزی چوک میں گرانفروشوں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اس اس دوران 48 دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں پر اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانیں سیل, 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 6 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 23 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئیں۔ اس کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوے سڑک پر کھڑی ریڑیوں کو سڑک سے ہٹا یا گیا جبکہ دکانوں کے سامنے غیر قانونی تھڑوں اور جھومپڑیوں کو مسمار کردیا۔

سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے کاسی روڈ اور میکانگی روڈ پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائی کی اس دوران 53 دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 6 دکانداروں کو جرمانہ جبکہ 8 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئیں ۔مجسٹریٹ ندیم اکرم نے رئیسانی روڈ ارباب کرم خان روڈ اور پودگلی چوک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائی کی اس دوران 57 دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار،4 دکانداروں کو جرمانہ جبکہ 3 دکانداروں کو واننگ جاری کین۔

مجسٹریٹ عبدالحمید نے کاسی روڈ اور فقیر محمد روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 52 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 2 دکانداروں کو گرفتار 1 دکاندار کو جرمانہ جبکہ 4 دکانداروں کو وارننگ جاری کیں۔مجسٹریٹ خادم حسین نے سیٹلائٹ ٹاون اور بشیر چوک پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائی کی اس دوران 50 دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا گرانفروشی پر 1 دکاندار کو جرمانہ کیا جبکہ 10 دکانداروں کو وارننگ جاری کیں۔مجسٹریٹ سیف اللہ نے عالمو چوک اور نواں کلی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 45 دکانوں کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 5 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی ۔