اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت بلوچستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جوں ہی دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین ہوگا، حکومت بیان جاری کرے گی۔