کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک سے محروم نہ رہے،ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ اور قاضی احمد کی ریورین بیلٹ کی 9 یونین کونسلز میں 20 اگست سے شروع ہونے والی پولیو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کے انتظامی، سیکیورٹی، مائیکرو پلاننگ، کولڈ چین، سماجی آگاہی …

شہید بینظیرآباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ اور قاضی احمد کی ریورین بیلٹ کی 9 یونین کونسلز میں 20 اگست سے شروع ہونے والی پولیو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کے انتظامی، سیکیورٹی، مائیکرو پلاننگ، کولڈ چین، سماجی آگاہی اور ٹیموں کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکرنڈ اور قاضی احمد کے ریورین بیلٹ کے تمام اہل بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو بوسٹر ڈوز کے حوالے سے والدین میں آگاہی پیدا کرنے، افواہوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ اطلاعات، تعلیم، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ ادارے بھرپور کردار ادا کریں جبکہ سیکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات بھی مکمل رکھے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کے قومی مشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیں تاکہ ضلع کو پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹر جاوید قریشی اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی نے مہم کے اہداف، ٹیموں کی تشکیل، حساس علاقوں کی نشاندہی، ویکسین کی دستیابی اور مانیٹرنگ کے نظام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد اور سکرنڈ کی 9 ریورین بیلٹ یونین کونسلز میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم 20 اگست سے شروع ہوگی جو 27 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں