کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ شفافیت اور انصاف کی فتح ہے، انجینئر امیر مقام

137

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ شفافیت اور انصاف کی فتح ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کی بالادستی قائم کی۔ امیر مقام نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، احتساب سب کے لئے برابر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ شفافیت اور انصاف کی فتح ہے، خود کو صادق اور امین کہنے والے سب سے بڑے ڈاکو نکلے۔