اوٹاوا۔17جنوری (اے پی پی):دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جی سیون کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا …
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان اہم پیشرفت ہے،جی سیون ممالک

مزید خبریں
اوٹاوا۔17جنوری (اے پی پی):دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جی سیون کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے اگلے مراحل میں تعمیری طور پر شامل ہوں تاکہ اس کے مکمل نفاذ اور تنازعات کے مستقل خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔جی سیون کے رکن ممالک جن میں امریکا، برطانیہ، جاپان، کینیڈا، فرانس ، جرمنی ، اٹلی شامل ہیں ، کے رہنمائوں نے سلامتی کے خطرات سے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
انہوں نے غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، جہاں حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ جی سیون کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے انسانی امداد کے محفوظ، تیز رفتار اور بلا رکاوٹ گزرنے کی اجازت دینے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔








