نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین اور نیپال میں تباہ کن سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین اور نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے تاحال لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین اور نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے تاحال لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے چینی اور نیپالی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس المناک سانحے کے بعد ہر ممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کرتا ہے۔انہوں نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اور مشکل حالات میں انتھک محنت کرنے والی امدادی و ریسکیو ٹیموں کی ہمت اور جذبے کو سلام پیش کیا۔

مزید خبریں