اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی ذہنی ہیجان اور بیماری والا شخص ہی مڈ ٹرم کی بات کرسکتا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف کے حکومت اور اپوزیشن کے لیے الگ الگ معیار ہیں ، شہباز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم صفدر کے پارٹی پر قبضہ کرنے کے بعد وہ کیا بیانیہ لیں اور کیا منجن بیچیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان ہی کلین سویپ کریں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، ان کی اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کی تمام تر سازشوں کے باوجود بجٹ منظور ہوا۔