فیصل آباد۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈویژنل کمشنرفیصل آبادسلوت سعیدکی ہدایات پرڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کی زیر نگرانی شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد کی طرف سے ناقص، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔
شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق فیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں رواں سال اب تک پیسٹی سائیڈ دکانوں اور زرعی ادویات کی تقسیم کارر کمپنیز کے سٹور زسے سینکڑوں نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے غیر معیاری و ملاوٹ شدہ ہونے پرکئی مقدمات درج،متعلقہ دکاندارگرفتار اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری ہے اور مافیا سے کوئی رعایت نہیں ہوگی تاکہ کسانوں کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی دستیابی یقینی ہو۔