مارسیلو اریوالو اورمیٹ پاویچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):ایل سلواڈور کے ٹینس سٹار مارسیلو اریوالواور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل فورتھ سیڈ جوڑی نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میکنزی میکڈونلڈ اور الیکس مشیلسن پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی ۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):ایل سلواڈور کے ٹینس سٹار مارسیلو اریوالواور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل فورتھ سیڈ جوڑی نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میکنزی میکڈونلڈ اور الیکس مشیلسن پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ایل سلواڈور کے ٹینس سٹار مارسیلو اریوالواور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ پر مشتمل فورتھ سیڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میکنزی میکڈونلڈ اور الیکس مشیلسن پر مشتمل امریکی جوڑی کو6سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔