اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ملک بھر میں متاثرین کی رجسٹریشن کر رہی ہے اور جو لوگ …
کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ملک بھر میں متاثرین کی رجسٹریشن کر رہی ہے اور جو لوگ بے روزگار ہوئے ہیں وہ ویب سائیٹ پر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں تحصیل وزیر آباد کے علاقے منصور والی میں ٹائیگر فورس کی ایک خاتون رکن بے روزگار افراد کی نشاندہی کر رہی ہے۔







