کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے سے شوگر کے مریضوں کے لئے کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

48

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے سے شوگر کے مریضوں کے لئے کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

جمعرات کو اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تما م تر تحقیق اور ریسرچ موجود ہے جس میں شوگر کے مریضوں کے لئے اس کاکوئی اثر نہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد شوگر کم ہو گی یا زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ احتیاط صرف یہ کرنا ہو گی جو ادویات شوگر کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں وہ استعمال کرتے رہیں۔