کورونا وائرس،بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہے، آئندہ چند ہفتے پاکستان کےلیے نازک ہیں،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر

105

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہے، آئندہ چند ہفتے پاکستان کےلیے نازک ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏دنیا میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ‏دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے، اسد عمر نے کہا کہ ‏ایک سال سے کورونا کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔