کورونا وائرس ، اقوام متحدہ کی عالمی فوڈ ایمرجنسی کی وارننگ

واشنگٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں اشیائے خوراک کی دستیابی کی صورت حال کے حوالے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر اشیائے خوراک کی فراہمی کے موجودہ …

واشنگٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں اشیائے خوراک کی دستیابی کی صورت حال کے حوالے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر اشیائے خوراک کی فراہمی کے موجودہ نظام میں جلد از جلد بہتری نہ لائی گئی تو پوری دنیا کو ممکنہ طور پر ‘گلوبل فوڈ ایمرجنسی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اگرچہ اتنی زیادہ خوراک موجود ہے کہ دنیا کے تمام 7.8 ارب انسانوں کی خوراک کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں ، تاہم یہ المیہ ہے کہ آج بھی کرہ ارض پر 82 کروڑ انسان ایسے ہیں، جنہیں بھوک کے مسئلہ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سپلائی سسٹم پہلے ہی ناکام ہوتے جا رہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی وبا کے باعث یہ صورت حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر موجودہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نتیجہ خیز بہتری لانے والے اقدامات نہ کیے گئے، تو عالمی سطح پر مزید تقریباً 5 کروڑ انسان انتہائی حد تک غربت کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں تمام ممالک میں اشیائے خوراک کی پیداوار اور ترسیل کے شعبوں سے متعلق تمام سسٹم بہتر بنایا جانا چاہیے۔