اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گذشتہ تین ماہ کے دوران کووڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 20 جون کوہونے والی153 اموات کے مقابلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، یعنی کورونا وائرس سے اموات میں …
کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی، اب بھی لاپرواہی کی گنجائش نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گذشتہ تین ماہ کے دوران کووڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 20 جون کوہونے والی153 اموات کے مقابلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، یعنی کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔








