لاہور۔6 مارچ(اے پی پی ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ایک وائرل انفیکشن ہے اور اس سے بچاﺅ کیلئے صوبہ کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے چھ کیسز فائل ہوئے ہیں جن میں تین کراچی ¾ دو اسلام آباد …
کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے صوبہ بھرکے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ، صوبائی وزراءفیاض الحسن چوہان و ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔6 مارچ(اے پی پی ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ایک وائرل انفیکشن ہے اور اس سے بچاﺅ کیلئے صوبہ کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے چھ کیسز فائل ہوئے ہیں جن میں تین کراچی ¾ دو اسلام آباد اور ایک گلگت میں ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 80 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 50 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبائی وزارت اطلاعات کے تحت صوبہ بھر کے سکولز ¾ کالجز اور دینی مدارس سمیت مساجد میں کورونا وائرس سے آگاہی کے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں، ہماری تمام میڈیا مالکان اور اینکر پرسنز سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پروگرامز کے آغاز میں عوام کو کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ منہ پر ماسک لگانے سے زیادہ اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا بہت ضروری ہے، کورونا سے بچاﺅ کیلئے اپنے ہاتھوں کو دن میں متعدد بار صابن سے دھوئیں اور چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بہادری سے دہشت گردی کےخلاف جنگ کو جیتا ہے اور اب عوام انشاءاللہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے بھی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات شروع کر دیئے تھے اور 4 جنوری سے ہی کورونا سے بچاﺅ کیلئے آگاہی مہم سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت دنیا کے 82ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے 80 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 50 ہزار صحت یاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اس وقت صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد عملے کو باقاعدہ ٹریننگ دی جا رہی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس کے کیس کم ہو رہے ہیں جبکہ ایران ¾ اٹلی اور دیگر ممالک میںکورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیلئے تین سنٹرز پر ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں اور ان سنٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا پر ہرروز صورتحال بدلتی ہے کوشش ہے کہ عوام کو ہر روز کورونا سے متعلق بھر پور آگاہی دی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گھروں میں زیادہ سے زیادہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائی جائے اور ہاتھوں کو دھونے کے بعد چہرے پر کم لگایا جائے۔







