پشاور۔03 اپریل (اے پی پی)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر آعظم پاکستان کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے پشاور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میںقائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور کے اقدامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید آن لائن ٹےکنالوجی اور جی آئی اےس میپنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے اور اس میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت،ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے سمیت سیکیورٹی اداروں کے اہلکار و افسران چویےس گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیںجبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں تمام صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور خدانخواستہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لےے فوری ریسپانس کا انتظام بھی موجود ہے۔محمد شہزار ارباب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے کام کو سراہا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے گھروں تک محدود رہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب مل کر انشاءاللہ کورونا کو شکست دیں گے اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔