کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظان صحت کے تمام ضروری اقدامات کو پیش نظر رکھنا ہر شہری کا بنیادی فریضہ ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا بیان

44
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظان صحت کے تمام ضروری اقدامات کو پیش نظر رکھنا ہر شہری کا بنیادی فریضہ ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ احادیث نبویہ میں بھی بعض مخصوص بیماریوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی واضح ہدایات موجود ہیں، ان ہدایات میں یہ بھی شامل ہے کہ جس علاقے میں ایسی وبا موجود ہو وہاں کے افراد کسی دوسری جگہ نہ جائیں اور دیگر علاقوں کے لوگ وبا والی جگہ جانے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام ان حفاظتی اقدامات کے ساتھ رجوع الی اللہ اور مسنون دعاو¿ں کا اہتمام بھی ضروری کریں ۔