کورونا وائرس کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، آئی سی یوز میں کووڈ ۔19کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اسد عمر

85

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور آئی سی یوز میں کووڈ۔19مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اورکووڈ ۔19کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے اس لئے تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔