کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

94

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کےاچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ معاون خصوصی نے ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے علاج معالجے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ماسک کا ضرور استعمال کریں۔ہجوم والی جگہوں میں جانے سے پر ہیز کریں۔