کورونا وائرس کی ر وک تھام کے لئے تمام محکمے ایک پیج پر ہیں ،کامران بنگش

پشاور۔5نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہاہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئےتمام محکمے ایک پیج پر ہیں،اب تک صوبے میں 909 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات ہوئی ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے مرحلے میں شادی ہال،ہوٹل …

پشاور۔5نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہاہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئےتمام محکمے ایک پیج پر ہیں،اب تک صوبے میں 909 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات ہوئی ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے مرحلے میں شادی ہال،ہوٹل ریسٹورنٹ وغیرہ رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا کے دوسرے لہر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے متحرک ہے،وزیر اعلی محمود خان پراونشل ٹاسک فورس کی سربراہی کررہے ہیں،گذشتہ روز وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی توثیق ہوئی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اورصوبائی وزیرصحت وخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس حقیقت ہے عوام احتیاط کریں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،حکومت عوامی تعاون کے بغیر کورونا وائراس کو کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہاکہ معیشت کو ایس او پیز کے ساتھ ہی چلانا پڑے گا، آج (جمعہ)کو سوات میں خیبر پختون خوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ صحت کارڈ پلس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح آج (جمعہ)کو وزیراعظم عمران خان سوات میں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 6 اضلاع کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا ئے گی۔31 جنوری 2021سے صوبے کے تمام عوام صحت کی مفت سہولیات سے استفادہ حاصل کریں گے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ منصوبے کیلئے 18 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔