اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے رہنے والے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اس وقت کہاں ہیں، کراچی ڈوب گیا ان لیکن ان کا ایک بیان تک نہیں آیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت …
کورونا وائرس کی وبا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے رہنے والے وزیراعلی سندھ اس وقت کہاں ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر سیاست کرنے میں سب سے آگے رہنے والے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اس وقت کہاں ہیں، کراچی ڈوب گیا ان لیکن ان کا ایک بیان تک نہیں آیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنا ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے۔ چند دن پہلے تک کورونا وائرس کی وبا کے معاملہ پر میڈیا کے ڈارلنگ بنے رہنے والے مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم آج جعلی ہیڈ لائن چلا رہی ہے۔ وہ شاید کورونا وائرس کی وبا پر عوام سے جھوٹ بولنے کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول اور مراد شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کے حق کے لئے ڈٹ گئے اور آج پوری دنیا ان کی تعریف کر رہی ہے۔








