کورونا وائرس کی وجہ سے ریپبلکن کنونشن منسوخ نہیں کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 27مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں ہونے والے اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے کنونشن کو منسوخ نہیں کریں گے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ رواں سال اگست میں شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں منعقدہ ریپبلکن نیشنل کنونشن کو کورونا وائرس کی وجہ سے …

واشنگٹن۔ 27مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں ہونے والے اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے کنونشن کو منسوخ نہیں کریں گے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ رواں سال اگست میں شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں منعقدہ ریپبلکن نیشنل کنونشن کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ انھیں یقین ہے کہ اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس پھیلنے سے باز آ جائے گااور ہم بہت اچھی حالت میں ہوں گے۔