کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں مجموعی طور پر 3 کروڑ کے قریب کیسز اور 9 لاکھ 41473 اموات ریکارڈ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں سب سے زیادہ 1132، برازیل میں 987 اور امریکہ میں 968 ہلاکتیں رپورٹ

76

پیرس ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ سال دسمبر میں چین میں پھوٹنے والی کورونا وائرس وبا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 473 تک پہنچ گئی ہے، عالمی سطح پر مجموعی طور پر 3 کروڑ کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں 5954 ہلاکتیں اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں سب سے زیادہ 1132، برازیل میں 987 اور امریکہ میں 968 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر 66 لاکھ سے زائد کیسز اور 2 لاکھ کے قریب اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ 25 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد برازیل سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں پر اب تک 1 لاکھ 34106 ہلاکتیں اور 44 لاکھ 19083 کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں 83198 اموات اور 51 لاکھ 18253 کیسز، میکسیکو میں 71978 اموات اور 6 لاکھ 80931 کیسز جبکہ برطانیہ میں 41684 ہلاکتیں اور 3 لاکھ 78219 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں مجموعی طور پر 84 لاکھ 80585 کیسز اور 3 لاکھ 16572 اموات، یورپ میں 46 لاکھ 60226 کیسز اور 2 لاکھ 23326 اموات، امریکہ اور کینیڈا میں 2 لاکھ 6064 اموات اور 67 لاکھ 70982 کیسز، ایشیا میں 1 لاکھ 20247 ہلاکتیں اور 68 لاکھ 57575 کیسز، مشرق وسطیٰ میں 41115 اموات اور 17 لاکھ 38023 کیسز، افریقہ میں 33253 اموات اور 13 لاکھ 76017 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔