کورونا وائرس کے تناظر میں سماجی تحفظ اور غریب افراد کے لئے 144 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تحت سماجی تحفظ اور غریب افراد کے لئے 144 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی۔ 12 ملین غریب خاندانوں کو فوری طور پر 12 ہزار روپے امداد فراہم کی گئی۔ جون 2020ءتک 9.7 ملین مستحق افراد کو 118 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی۔ جمعرات کو وفاقی …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تحت سماجی تحفظ اور غریب افراد کے لئے 144 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی۔ 12 ملین غریب خاندانوں کو فوری طور پر 12 ہزار روپے امداد فراہم کی گئی۔ جون 2020ءتک 9.7 ملین مستحق افراد کو 118 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی۔ جمعرات کو وفاقی حکومت کی طرف سے جاری اقتصادی جائزے 2019-20ءکے مطابق کورناوائرس (Covid-19) کے تناظر میں حکومت نے 144 ارب کے امدادی پیکیج کی منظوری دی جس میں احساس پروگرام کے تحت 12 ملین غریب خاندانوں کو 12,000 روپے کی فوری مالی امداد فارہم کی جائے گی۔ 05 جون 2020ءتک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 9.7 ملین مستحقین کو 1118.0 ارب روپے کی رقم ادا کی گئی۔ مالی سال 2020ءمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے بجٹ کی مختص رقم کو بڑھا کر 180 ارب روپے کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے غریب ترین طبقات میں غیر مشروط نقد رقم کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ غیر مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کو اب کفالت پروگرام کے طور پر بہتر اور مستحکم کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے ملک کی کم از کم 7.0 ملین مستحق اور غریب ترین خواتین کو 2,000 روپے ماہانہ نقد وظیفہ دیا جائے گا۔ شروع میں کفالت پروگرام کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی 4.2 ملین خواتین کو شامل کیا گیا ہے اور اس سال مزید تقریباً تین ملین مستحق خواتین کو شامل کیا جائے گا۔ اور 2020 کے آخر تک اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد 7.0 ملین ہو جائے گی۔ پاکستان میں غربت کے خاتمہ کا فنڈ (پی پی اے ایف) مائیکرو کریڈٹ، پانی، صحت، تعلیم اور ذریعہ معاش میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ پی پی اے ایف نے جولائی تا مارچ مالی سال 2020ءکے دوران ملک بھر کے 144 اضلاع میں اپنی شراکتی تنظیم (Pos) کو 2.469 ملین روپے کی رقم فراہم کی ہے۔