نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک سے کہا ہے کہ ابھی اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر مضبوط اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اس وائرس کے مریضوں کی …
کورونا وائرس کے خلاف عرب ممالک موقع کا فائدہ اٹھا لیں، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک سے کہا ہے کہ ابھی اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر مضبوط اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد قدرے کم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مشرقی میڈیٹیرینینن خطے کے متعدی بیماریوں کے انسداد کے شعبے کے ڈائریکٹر یوان ہْوتِن نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 11 ہزار ہے، جب کہ اب تک اس پورے خطے میں ساڑھے5 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔








