کورونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے متعلق خصوصی رپورٹ کا اجرائ

بیجنگ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) چائنا ڈیلی کی ویب سائٹ پر کوروناوائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے متعلق خصوصی رپورٹ انگریزی اور چینی زبانوں میں جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں حالیہ عرصے کے دوران انسداد وباءکے لیے چین کے اقدامات اور طریقہ کار کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے، جس سے دنیا میں انسداد وباءاور عالمی صحت عامہ کی سلامتی کے تحفظ میں مدد ملے گی۔مذکورہ …

بیجنگ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) چائنا ڈیلی کی ویب سائٹ پر کوروناوائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے متعلق خصوصی رپورٹ انگریزی اور چینی زبانوں میں جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں حالیہ عرصے کے دوران انسداد وباءکے لیے چین کے اقدامات اور طریقہ کار کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے، جس سے دنیا میں انسداد وباءاور عالمی صحت عامہ کی سلامتی کے تحفظ میں مدد ملے گی۔مذکورہ رپورٹ صحت عامہ کے حوالے سے 60 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین اور چین کی اعلی ترین جنگہوا یونیورسٹی کے اشتراک سے مکمل کی گئی ہے۔رپورٹ 6 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سماجی اتفاق رائے و عالمی تنظیم ، سوشل آئیسولیش اور وبائی کنٹرول، افراد کی جانچ ،تشخیص اور نگرانی ،طبی علاج معالجہ ، وسائل کی ضمانت اور رہنما قیادت کا نظام شامل ہیں۔یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس رپورٹ سے عالمی برادری کوانسداد وباءکی مشترکہ کوششوں میں مدد مل سکے گی۔