کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا کی 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن ضروری ہے، عالمی ادارہ صحت

61
عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔30مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے یورپی زون کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا اسی وقت ختم ہوسکتا ہے جب کم سے کم دنیا کے 70فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین لگادی جائے۔مطابق یورپ میں عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کے علاقائی سربراہ ہانس کلوگ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دنیا کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین نہیں دے دیا جائے گا، اس وقت تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔

کلوگ نےکورونا وائرس کے نئے ورژن کے پھیلاؤ کے بارے میں کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ہندوستانی کورونا وائرس کا پھیلاو برطانوی کورونا کے پھیلاؤ سے زیادہ خطرناک ہے، یورپ میں تیزی سے ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔جان ہاپکینز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں 16 کروڑ81لاکھ81ہزار114افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 34 لاکھ 94 ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب، 73کروڑ72لاکھ ڈوز دیئے جا چکے ہیں۔

امریکہ اب بھی دنیا میں کورونا کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کورونا مریض بھارت میں ہیں۔ اس کے بعد برازیل کا نمبر ہے۔