کورونا وباءکی وجہ سے دنیا بھر میں پھنسے 30ہزار پاکستانیوں کو 167پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے ۔ ترجمان وزارت اوورسیز

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) کورونا وباءکی وجہ سے دنیا بھر میں پھنسے 30ہزار پاکستانیوں کو 167پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے ۔ عراق میں پھنسے 257پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وباءکی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔عراق میں …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) کورونا وباءکی وجہ سے دنیا بھر میں پھنسے 30ہزار پاکستانیوں کو 167پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے ۔ عراق میں پھنسے 257پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وباءکی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔عراق میں پھنسے 257پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا گیا ہے جبکہ پیر کے روز ووہان میں پھنسے 300پاکستانی طلباءکو رعایتی ٹکٹس پر خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔وزارت اوورسیز کے مطابق کورونا وباءکی وجہ سے دنیاکے مختلف ممالک میں پھنسے 30ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک واپس لایا جاچکا ہے جبکہ 21مئی تک مزید 12ہزار پاکستانیوں کو لایا جائے گا ۔ اب تک 167خصوصی پروازوں کے ذریعے 30ہزار پاکستانی واپس لائے جاچکے ہیں جبکہ 21مئی تک مزید 49پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔