کورونا وباء کے دوران پوری دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے، مڈل مین اور مافیاز کا ملک میں موجودہ مہنگائی میں بڑا کردار ہے، ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم

45
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران پوری دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے، مڈل مین اور مافیاز کا ملک میں موجودہ مہنگائی میں بڑا کردار ہے، گزشتہ حکومتوں نے زراعت کے شعبہ پر خاص توجہ نہیں دی، ماضی کی حکومتوں کا بھی ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ تھا، اس وقت ملک کا خزانہ خالی اور خسارہ بہت زیادہ تھا، ایسی صورتحال میں حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھی، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے اس وقت عالمی اداروں کی پہلی شرط شرح سود اور ایکسچینج ریٹ کو کم کرنا تھی، پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں تھی، پاکستان نے 2018-19ء کا آئی ایم ایف پروگرام لیا اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے بعد حکومت نے ان مسائل کی جانب توجہ مرکوز کی جن کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، ان مسائل کا گاہے بگاہے ذکر بھی کیا جاتا رہا ہے، مڈل مین کا مہنگائی میں بہت بڑا کردار ہے، اس کے علاوہ گزشتہ حکومتوں کے دوران پاکستان میں زراعت پر خاص توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بنیادی مسائل حل کر رہی تھی کہ کورونا وباء کے باعث عالمی مسائل پیدا ہو گئے، کورونا وباء کے دوران دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے، آج مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکی ہے۔