اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے ساتھ نماز اور کام کو یقینی بنائیں۔کورونا وبا خطرناک مرحلے پر داخل ہو چکی ہے۔وزیر اعظم اور حکومت کی ہدایات پرعمل کریں
۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ میں مساجد و بازار میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کڑی نظر رکھیں، سماجی فاصلے اور ماسک کے ساتھ نماز اور کام کو یقینی بنائیں۔ قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے گی تو اللہ ضرور مدد کرے گا۔