نارووال 25جولائی ( اے پی پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارنے کہا ہے کہ کورونا ٹائیگر فورس میں دس لاکھ نوجوان رجسٹر ہوئے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے جب بھی تاریخ لکھی جائے گی ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔قوم کو جب بھی مشکل پیش آئے گی ٹائیگر فورس کے نوجوان کندھے سے کندھا ملا کر حکومت کے ساتھ …
کورونا ٹائیگر فورس میں دس لاکھ نوجوان رجسٹر ہوئے، کرونا وائرس کے حوالے سے جب بھی تاریخ لکھی جائے گی ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارکا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے خطاب

مزید خبریں
نارووال 25جولائی ( اے پی پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارنے کہا ہے کہ کورونا ٹائیگر فورس میں دس لاکھ نوجوان رجسٹر ہوئے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے جب بھی تاریخ لکھی جائے گی ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔قوم کو جب بھی مشکل پیش آئے گی ٹائیگر فورس کے نوجوان کندھے سے کندھا ملا کر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، احسن اقبال صاحب کہتے تھے ٹائیگرفورس کہیں نظر نہیں آرہی ، میرا ناروال آنے کا مقصد یہی تھا کہ میں احسن اقبال کو بتا سکوں کے آپ کے حلقے میں ٹائیگر فورس سے خطاب کرنے آیا ہوں اور مجھے امید تھی کہ احسن اقبال صاحب بھی اس کنونشن سے خطاب کرنے ضرورآئینگے لیکن وہ نہیں آئے۔ہفتہ کو سپورٹس سٹی کمپلیکس ناروال میں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے بعدٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا اس دن ٹائیگر ٹائیگر فورس کے جوان دس لاکھ درخت لگائیں گے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ٹائیگر فورس ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے جو ٹائیگر فورس کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو اچیومنٹ سرٹیفیکس دے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سو ارب روپے کی لاگت سے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا اب اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز وزیراعظم 12 اگست کو کریں گے جس میں بغیر کسی گارنٹی کے ایک لاکھ سے لے کر 10 لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے اور اس پروگرام کی مدد سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے ، اسی طرح کامیاب جوان ہنر مند پروگرام میں سکل سکالرشپ دی جارہی ہیں۔ اس پروگرام سے اس وقت پچاس ہزار سے زائد نوجوان ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی باگ دوڑ اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ٹائیگر فورس نے نے چار ماہ میں بہت زبردست کام کیا ہے پوری قوم کو ٹائیگر فورس پر فخر ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ۔ چیئرمین ہلال احمرپاکستان ابرار الحق۔ ایم این اے وجیہہ قمر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ۔ آر پی او گوجرانوالہ ڈویژن ریاض نزیر گاڑھا ،ڈپٹی کمشنر نارووال شاہدزمان الحق،ڈی پی او نارووال ذولفقاراحمداور اسسٹنٹ کمشنر ناروال عمران شیرازی بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور اور پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا جذبہ قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹائیگر کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔انہوں نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں میں عقابی روح پھونک دی ہے۔ ۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔








