کورونا کیسز میں تیزی سے کمی تمام اداروں ، پولیس اور انتظامیہ کی محنت، لگن اور جانفشانی کاثبوت ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان

مظفر آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے کمی تمام اداروں ، پولیس اور انتظامیہ کی محنت، لگن اور جانفشانی کاثبوت ہے، اللہ کے فضل و کرم سے آزادکشمیر میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد پاکستان بھر میں سب سے کم ہے، جب تک کورونا وائر س …

مظفر آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے کمی تمام اداروں ، پولیس اور انتظامیہ کی محنت، لگن اور جانفشانی کاثبوت ہے، اللہ کے فضل و کرم سے آزادکشمیر میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد پاکستان بھر میں سب سے کم ہے، جب تک کورونا وائر س مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا احتیاط جاری رکھنی ہے اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے، آزادکشمیر کا انفراسٹرکچر پاکستان کے تمام صوبوں سے بہتر ہے، آزادکشمیر گزشتہ19سال سے پولیو فری ہے اور اس میں لیڈی ہیلتھ وزٹرزورکرز اور تمام متعلقین کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم جموں وکشمیر ہائوس میں وزیر حکومت راجہ جاوید اقبال ودیگر سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائر سے بچائو کیلئے سخت فیصلے کیے اور بروقت اقدامات اٹھائے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ۔ حکومت آزادکشمیر کے تمام اداروں نے اس وائر س سے بچائو کیلئے بہترین کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آزادکشمیر میں کورونا کے سب سے کم کیسز سامنے آئے اور اب کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے بروقت لاک ڈائون کیا جس کی وجہ سے اس وائر س کا پھیلائو کافی حد تک کنٹرول میں رہا ۔انہوںنے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کو حکومت آزادکشمیرنے ترجیحات میں رکھا ۔ آزادکشمیر کی تمام بین الاضلاعی شاہرات کی اپ گریڈیشن کی گئی جس کے بعد چھوٹی شاہرات اور لنک روڈز کی تعمیر اور ری کنڈیشنگ کی جارہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے دور میں آزادکشمیر میں مثالی تعمیر وترقی ہوئی۔ ہم نے آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر گزشتہ انیس سال سے پولیو فری سٹیٹ ہے جس کا کریڈٹ محکمہ صحت کے فیلڈ عملہ اور تمام متعلقین کو جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائر س کا خطرہ ابھی موجود ہے ۔ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں اورحفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے کاروبار زندگی انجام دیں۔