کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں،سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجا ب

131

لاہور۔13فروری (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں ،کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئےسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں،

تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں، ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلا وکو روک سکتے ہیں، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اتوار کو سیکرٹری صحت نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 733 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 495,017 ہو چکی ہے،اب تک صوبہ بھر میں 469,460 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 12,203 ہو گئی ہے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث راولپنڈی سے 8، لاہور سے 6، فیصل آباد سے 3، ملتان سے 2 اور جہلم سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے-

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,354 تعدادہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,720 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,829,509 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 449 ،

فیصل آباد سے 42 ، رحیم یار خان میں 39، ملتان سے 34، راولپنڈی سے 30، ڈیرہ غازی خان سرگودھا میں 21 ،بہاولپور سے 20، سیالکوٹ سے 13، گجرات سے 12، سرگودھا سے 11 ، چنیوٹ سے 10 ،بھکر سے 6، گوجرانولہ اور خافظ آباد سے 4 چار جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، نارووال، لودھراں اور بہاولنگر سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد، راولپنڈی میں 2.4 ، فیصل آباد میں 3.8 فیصد، ملتان سے 2.4 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ عمران سکندر بلوچ نے ہدایت کی کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں جبکہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ،

سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں،12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچا وکی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی، یکم فروری سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کاآغازکردیاگیاہے۔