کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے،وسط جون میں مثبت کیسز کا تناسب 22فیصد سے زیادہ تھا،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔وسط جون میں مثبت کیسز کا تناسب 22فیصد سے زیادہ تھا،گزشتہ روز 24ہزار 262افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145مثبت آئے۔انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز میں 60فیصد کمی آئی …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔وسط جون میں مثبت کیسز کا تناسب 22فیصد سے زیادہ تھا،گزشتہ روز 24ہزار 262افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145مثبت آئے۔انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز میں 60فیصد کمی آئی ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ ،403 23 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ ،969 22تھے۔انہوں نے کہاکہ جون 1 سے 15 اوسط کورونا کیس،056 5 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس،0973 تک آ گئے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں میں کمی عوام کے بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے ، ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاو¿ بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں