اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آنے سے معیشت بحال ہو رہی ہے۔ جولائی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد جبکہ جون …
کورونا کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آنے سے معیشت بحال ہو رہی ہے۔ جولائی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد جبکہ جون 2019 کے دوران صنعتی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔







