کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں، کورونا کے کیسز کم ہوئے ہیں، وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، عوام 14 اگست اور محرم الحرام کے مواقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کی بدولت دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں صورتحال بہتر ہے، اس کے ساتھ ساتھ وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں جیسا …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کی بدولت دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں صورتحال بہتر ہے، اس کے ساتھ ساتھ وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں جیسا کہ 26 مئی کے بعد پنجاب میں پہلی مرتبہ کورونا کے باعث کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے وباء ابھی ختم نہیں ہوئی اس لئے عوام 14 اگست اور محرم الحرام کے دوران لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کئی ممالک میں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کیسز کی دوبارہ لہر آئی ہے اس لئے ملک سے وباء کے مکمل خاتمے کیلئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر عوام کو مہلک وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے بہترین انفراسٹرکچر تشکیل دے رکھا تھا جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں اتنی تباہی نہیں ہوئی جس پر حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔