راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر افتخار آباد سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے جذبوں اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کور کمانڈر راولپنڈی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز …
کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کا لائن آف کنٹرول پر افتخار آباد سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر افتخار آباد سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے جذبوں اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کور کمانڈر راولپنڈی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں اور شہری آباد ی کو ہدف بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج سیز فائر لائن پر موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔








