کولمبو۔14فروری (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی پانچویں سنچری جڑ دی۔
جمعہ کو آرپریما داسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس نے پہلی اننگز میں آسٹریلوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے 101 رنز کی انفرادی دلکش اننگز کھیلی ۔
کوسل مینڈس نے 115گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے خوبصورت 11 چوکوں کی مدد سے انفرادی 101رنز بنائے۔ یہ کوسل مینڈس کے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ کوسل مینڈس کو 101کے انفرادی سکور پر ایڈم زمپا نے میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔