کراچی۔ 31 جنوری (اے پی پی):کوسٹ گارڈز نے شراب کی اندرون ملک سمگلنگ کی دو مختلف کوششوں کا ناکام بنایا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلیجنس زرائع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے سمگل کی جانے والی آعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی 1973بوتلیں جبکہ سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے سمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کر لیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شراب اندرونِ ملک سمگلنگ کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 63 ھزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔مذکورہ شراب قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیوں میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔